Forum Login


 
 

Register Here

Welcome, Guest. Please login or register to be able to post in the baqaians forum.

bforum

Main Menu

Search This Site

******************

Who's Online

11 user(s) are online (1 user(s) are browsing BMU Latest News)

Members: 0
Guests: 11

more...
Doctor Israr Ahmad Passed Away ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے - General Public News - BMU Latest News Join us On Facebook
General Public News : Doctor Israr Ahmad Passed Away ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے
Posted by admin on 2010/4/14 5:45:53 (1955 reads)

ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے
Updated at: 0400 PST, Wednesday, April 14, 2010
LAHORE: The veteran religious scholar Dr. Israr Ahmed has passed away here at his residence early on Wednesday morning, Geo news reported.

According to family sources, he was suffering from back-pain and heart disorders for long time.

His funeral prayer will be said at Khalid Market Ground on Wednesday, sources said.Click to see original Image in a new window

پاکستان کے ایک معروف مذہبی سکالر اور تنظیم اسلامی کے بانی سربراہ ڈاکٹر اسرار احمد بدھ کی صبح لاھور میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر اسرار چھبیس اپریل سنہ انیس سو بتیس کو موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے
ڈاکٹر اسرار کے بیٹے ڈاکٹر عاکف نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر اسرار طویل عرصے سے کمر کے تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انھوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کی کمر میں شدید درد ہوا اور وہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے سنٹرل پارک میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر اسرار کی عمر اٹھہتر برس تھی۔ وہ جماعت اسلامی کے اولین بانی کارکنوں میں سے تھے لیکن بعد میں مولانا سید ابو الاعلی مودوی سے اختلافات کی وجہ سے جماعت اسلامی سے الگ ہو گئے اور اپنی علیحدہ جماعت ’تنظیم اسلامی‘ بنا لی۔

اس کے بعد انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور درس و تدریس سے وابسطہ ہو گئے۔

ڈاکٹر اسرار نے کچھ عرصہ قبل بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایک اسلامی مذہبی ٹی وی چینل شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت سے انھیں اجازت نہیں مل رہی ہے۔

ڈاکٹر اسرار مختلف نجی مذہبی ٹی وی چینلز پر خطبے دیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ تبیلغ کی غرض سے متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار چھبیس اپریل سنہ انیس سو بتیس کو موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے انیس سو چون میں لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں سنہ انیس سو پینسٹھ میں کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Printer Friendly Page Send this Story to a Friend Create a PDF from the article
The comments are owned by the author. We aren't responsible for their content.

Sponsors Links

Your Ad Here

Special links here


Facebook

Pakistan Blog spot

ads space